اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال نے پی آئی سی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط کر ناہے ، لاہور واقعہ میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی ۔ جمعرات کو بلوچستان حکومت کے ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔دوران سماعت وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا بھی تذکرہ ہوا ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ گزشتہ روز جو لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے ، اداروں کو مضبوط کرنا ہے لیکن گزشتہ روز کے واقعے میں پوری کمیونٹی کوضرب لگی۔