اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

دل کے ہسپتال پر دھاوا ایک سازش کے تحت کیا گیا، حملے میں ن لیگ ملوث ہے،وکیل کا تعلق مریم نواز اور حمزہ شہباز سے نکلا، دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلا کی طرف سے دل کے ہسپتال پر دھاوا ایک سازش کے تحت کیا گیا، فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عناصر شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں جب جان بچا کر جا رہا تھا تو مجھ پر پیچھے سے فائر کیاگیا، میں برملا کہوں گا کہ ن لیگ کے ایکٹویسٹ اس میں شامل تھے، صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ

ایک وکیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کا مریم نواز اور حمزہ شہباز سے قریبی تعلق ہے، انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ مزید انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جنہیں میڈیا کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پر تشدد کرنے والوں میں ن لیگ کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مجھے میڈیا والوں نے تشدد کرنے والوں سے چھڑوایا، انہوں مزید کہا کہ پولیس والوں کو وکلاء جان سے مارنا چاہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…