پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

دو غیر ملکی سفارتخانے صدر،وزیراعظم اوروزراءکی جاسوسی کرتے رہے ،اہم ترین انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیرمین رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں رحمان ملک نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم دو غیر ملکی سفارت خانے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کرتے ہیں۔ دو ہزار بارہ میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک کچھ سگنلز محسوس کیے گئے جنھیں روکا نہیں جا سکا اور کابینہ کا اجلاس ختم کرنا پڑا۔ سابق صدر آصف زرداری ، میاں نواز شریف اور خود ان کے فون ریکارڈ کئے جاتے تھے۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے اکبر ہوتی نے جعلی ڈگری کیس میں بتایاکہ ایگزیکٹ کمپنی پاکستان میں کم جبکہ بیرون ممالک زیادہ جعلی ڈگریاں اور ڈپلومہ جاری کرتی تھی۔ اس کمپنی کو امریکہ کی ایک عدالت سے بائیس ملین ڈالرز کا جرمانہ بھی ہو چکا ہے۔ نوکریوں اور فورسز میں جانے کیلئے ایگزیکٹ سے ڈگریاں حااصل کی جاتی تھیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی ایف آئی اے نے تصدیق کی کہ وزارت داخلہ کے ذریعے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ اور دیگر کو ایف آئی اے اسلام آباد کے حوالے کیا جائے تاکہ ان سے تفتیش کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…