اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےک بیرون ملک لوگوں سے رابطے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کےدوران معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایسے لوگوں کیساتھ رابطے میں ہیں جن کی سرحدیں کے پی کے سے ملتی ہیں ۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ بھی آزادی مارچ میں شرکت کرے گی
جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر مولانا فضل الرحمان کیلئے پل کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ پی ٹی ایم کا ایک گروپ وزیرستان سے آزادی مارچ میں شرکت کرے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ مولانا فضل الرحمان کیساتھ براہ راست رابطے میں ہے اور سب جانتے ہیں کہ پی ٹی ایم کہاں کہاں رابطے میں ہے ۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اوراسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں عروج پر ہیں۔