پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

کوئٹہ میں 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج ، تربت میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار

datetime 12  جون‬‮  2015 |

تربت (نیوزڈیسک)تربت میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے ، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، دوسری طرف گزشتہ روز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ پشتون آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے نصیرآباد میں ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار افراد سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جاری ہے ادھر گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانہ پشتون آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر ایس ایچ او طیب الرحمن کی مدعیت میں درج کی گئی۔ مقدمے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سے ایف سی ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…