جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

قوم کشمیر کیلئے جاگ گئی! ہم مریں گے یا مار کر رہیں گے ایسا موقع پھر کبھی نہیں آئے گا،شیخ رشید کا دبنگ اعلان

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد ( آن لا ئن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر ہما ری شہ رگ ہے مو دی سرکا ر نے حریت قیادت کو جیل میں قید کر رکھا ہے خا موش تما شائی بنے رہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرئے گی ،قوم کشمیر کے لئے جاگ گئی ہے ہم مریں گے یا مار کر رہیں گے ایسا موقع پھر کبھی نہیں آئے گا۔

آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود کنٹرول لائن کا خاتمہ کرکے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرکے اور معاہدے ختم کرکے ایسا موقع دیا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاکستانی حکمرانوں، سیاست دانوں اور پاک فوج کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ جاگتے رہنا، قوم جاگ گئی ہے اور اب ہم مریں گے یا مار کر رہیں گے، ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا آج کشمیریوں کو کس بات کی سزا مل رہی ہے، وہ 50 روز سے کرب کی زندگی کی گزار رہے ہیں جبکہ ان کی پوری قیادت بھی جیل میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پاکستان کو ختم کرنا ہے جس کے لیے وہ واہگہ کا راستہ کھول کر کابل سے کاروبار کرنا چاہتا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی قوم کو وقت آنے پر ہمیں ہمیشہ دھوکا دیا، اس لیے ہمیں امریکا کی نہیں بلکہ چین کی دوستی پر یقین کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے جب بھی افغانستان کا رخ کیا تو اسے پاکستان کی ضرورت پڑی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند شخصیت ہیں، یہ جنگ نہیں چاہتے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے جو غلطی کی ہے اس سے پوری قوم اور سیاسی جماعتیں ایک ہوگئی ہیں، جو کشمیر کے لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا وہ غدار وطن اور بے ایمان وطن ہے میری خواہش ہے کہ میں کشمیر کے لیے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں۔شیخ رشید احمد نے اپنی ولولہ انگیز تقریر کے دوران نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرفروشی کے لیے تیار ہوجائیںکشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے اگر ہم نے آج ان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی آزاد کشمیر کے اس حصے سے ایل او سی صرف ایک کلومیٹر دور ہے لیکن پھر یہاں کے بے خوف لوگ یہاں سے نقل مکانی نہیں کرتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…