جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سابق وزیر ریپ کیس میں گرفتار

datetime 21  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق وزیر اور سینئررہنما سوامی چنمایانند کو 23 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 23 سالہ خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر پر ریپ کا الزام عائد کردیا تھا۔بی جے پی کے 73 سالہ سابق وزیر کو پارٹی میں دوسرے طاقت ترین رہنما سمجھا جاتا ہے۔

اور ان پر حالیہ مہینوں میں خاتون کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات لگے تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوامی چنمایانند شمالی ریاست اترپردیش میں کئی اسکول اور فلاحی ادارے چلا رہے ہیں اور متاثرہ خاتون بھی ان کی ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں۔متاثرہ خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس نے سوامی چنمایانند کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ خود کو آگ لگادیں گی۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے حکمراں جماعت کے طاقت ور رہنما کے خلاف ریپ کا مقدمہ رواں ماہ کے اوائل میں درج کرادیا تھا جس کے بعد تفتیش میں سست روی پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ریاستی پولیس کے سربراہ نوین اروڑا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے انہیں صبح سویرے گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔آئی جی نوین اروڑا کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے فون کے ریکارڈز اور ریکارڈنگز پیش کی گئی تھی اور انہوں نے ان میں سے چند الزامات کو تسلیم کرلیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوامی چنمایانند 1999 سے 2004 کے دوران وزیر رہے اور ان پر اب تک صرف حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بی جے پی کو ریاست اترپردیش میں ریپ کیس میں دوسری بار بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے قبل گزشتہ برس اہم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سنگار کو مبینہ طور پر ایک نوجوان خاتون کے ریپ پر گرفتار کیا گیا تھا۔کلدیپ سنگھ سنگار رواں برس جولائی میں ایک مرتبہ خبروں میں رہے تھے جہاں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا کیونکہ ایک روڈ حادثے میں لڑکی کے دو رشتہ دار خواتین کو مارا گیا تھا۔اترپردیش میں کلدیپ سنگھ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا اور نئی دہلی سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں قتل پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…