لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت محدود کرنے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر عبدالقدیر
کے کیس پر سماعت کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ متفرق درخواست میں مرکزی کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔ڈاکٹر عبدا لقدیر خان نے نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور زیر سماعت کیس التوا کا شکار تھا۔