بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اقوام متحدہ ،پاکستان کامیاب, بھارت اور اسرائیل منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 8  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے پاکستان کی درخواست پر 2 افریقی این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کردی، دونوں این جی اوز کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا تھا۔ بھارت اور اسرائیل نے ان این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کرنے کی بھرپور مخالفت کی، مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی۔ چین، روس، ایران اور ترکی سمیت 13 ملکوں نے اس معاملے پر رائے شماری میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کو شکایت کی تھی کہ افریکن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ لنک اور افریکن ٹیکنیکل ایسوسی ایشن نامی این جی اوز پاکستان کے خلاف غلط بیانی کررہی تھیں اور پاکستان کی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کررہی تھیں۔ پاکستان کی شکایت کے مطابق یہ این جی اوز مہران بلوچ کے ساتھ کام کررہی تھیں۔ افریکن ٹیکنیکل ایسوسی ایشن، مہران بلوچ کو پاکستان کےخلاف الزامات لگانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی تھی۔ افریکن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ لنک کے خلاف درخواست پر اقوام متحدہ کی این جی اوز کمیٹی میں رائے شماری ہوئی جس کا پاکستان بھی رکن ہے۔ پاکستانی موقف کے حق میں 12 اور مخالفت میں 5 ووٹ آئے جبکہ افریقن ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے خلاف درخواسست پر 13 ووٹ حق میں اور 5 مخالفت میں آئے۔ درخواست پر ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ نے ان این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کردی ہے اور اب یہ این جی اوز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو سفارشات پیش نہیں کرسکیں گی۔ رائے شماری کے دوران بھارت اور اسرائیل سمیت پانچ ملکوں نے ان این جی اوز کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے پاکستانی موقف کی مخالفت کی، جبکہ چین ، ایران ،روس اور ترکی سمیت 13 ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…