اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار ، وزارت پانی و بجلی رقم واپسی سے بچ گئی

datetime 8  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں سرچارج کی وصولی روکنے اور رقم صارفین کو واپس کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظورکرلی ہے سوموارکوچیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ سرچارج کو بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا۔ دونوں ہائیکورٹس نے سرچارج کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں ، چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں نیپرا کا کردار زیر بحث نہیں رہا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیلم جہلم سرچارج بجلی بلوں میں کب شامل کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈیٹ، ایکوولینٹ اور نیلم جہلم سرچارجز وصول کئے جا رہے ہیں۔ سرچارجز نیپرا نے عائد نہیں کئے ، غازی بروتھا ڈیم منصوبے کے باعث 2008 ء میں نیلم جہلم سرچارج لگا۔ نجی کمپنی کے وکیل خواجہ فاروق نے کہا کہ نیلم جہلم کے نام پر سرچارج کی مد میں صارفین سے پیسہ لیا جاتا رہا۔ دو ہزار آٹھ سے سرچارجز وصول کئے جا رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن 2014 ء میں آیا، سرچارجز کے حوالے سے پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ حالانکہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سرچارج کی وصولی نیپرا کے قوانین کے مطابق ہے۔ اضافی سرچارج وصولی سے قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ سپریم کورٹ نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھئے:مرد آپس میں ایک دوسرے کے بارے میں کیا چیزیں سخت نا پسند کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…