بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کراچی :جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ اور بیٹا سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ، ڈاکس کے علاقے میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب جمالی گوٹھ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ اور چھ ماہ کا بیٹا جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم مقتولین کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا میں فائرنگ پولیس اہلکار سیف اللہ جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بلدیہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ طارق روڈ رابی سینٹر کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار اور گلبائی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو دہشت گرد مارے گئے، ان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سیتھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔11

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…