راولپنڈی (نیوزڈیسک)سیٹلائٹ ٹاؤن میں کالج روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ دونوں نوجوان رشتے میں سگے بھائی تھے۔ پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار نوجوانوں کو ناکے پر رکنیکا اشارہ کیا نوجوانوں کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی. جس سے 24 سالہ شکیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سالہ ذیشان شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اہلخانہ کے مطابق دونوں بھائی گھر کے کام سے باہر گئے تھے واپسی پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی اور ایس ایس پی ملک کرامت نے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
راولپنڈی پولیس فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، وزیر اعلی کا نوٹس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا
-
ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
سرکاری حج سکیم میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا



















































