لاہور/لندن(نیوزڈیسک)اپوزیشن رہنماﺅں نے وفاقی بجٹ کو روایتی اور الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی دھماکہ کرنے کی دعویدار حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام اور غریب آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے اس کا ہی دھماکہ کر دیا ہے ، بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی کےلئے رقم مختص کرنے کی بجائے اونٹ کے منہ میں زیر ے کے مترادف بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ اسکے برعکس کمپنی کی مشہور ی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ،سرکاری ملازمین کو الفاظ کی ہیرا پھیری کے ذریعے لالی پاپ دینے کی کوشش کی گئی ،مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت اس پر نظر ثانی کرے اور سرکاری ملازمین کی بنیادی کی بجائے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،سڑکوں ،سیمنٹ اور سریے کے استعمال سے قومیں اور معاشرے پروان نہیں چڑھتے ،عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ ان شعبوں میں کیوں ٹیکسز میں چھوٹ دی گئی ہے،اسحاق ڈار 13 ہزار میں کسی غریب کے گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی ،پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور ، قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ، اعجازاحمدچوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،عبد العلیم خان ،ڈاکٹر نوشین حامد نے وفاقی بجٹ پر اپنے رد عمل میں کہا کہ انتخابی مہم کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے بھی سبز خواب دکھائے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ کی دو گھنٹے کی تقریر میں کسی بھی موقع پر غریب اور آدمی کو ریلیف دینے کی بات نہیں کی گئی بلکہ ان پر مختلف مدات میں ٹیکسز ہی نافذ کئے گئے ہیں ۔ بجٹ میں غریبوں کو نہیں بلکہ اشرافیہ اور مافیا کو نوازا گیا ہے اور صنعتکاروں، سرمایہ داروں کو ریلیف دینے کا سامان کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے ،غریبوں اور عام آدمی کے لئے ریلیف کے اعلانات کے ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں صحت ، تعلیم اور زر اعت کے شعبوںکو نظرانداز کردیا گیا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی



















































