واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول روز گوٹموئلر ن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کی ایک ٹیم نے جب روز ایلین گوٹیموئلر سے سوال کیا کہ جوہری اسلحہ کے ترک کے عمل میں بھارت اور پاکستان کی شراکت کےلئے امریکا کس طرح ان کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے تو انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات ا ٹھائے تھے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ”بین الاقوامی جوہری توانائی کا ادارہ علاقائی تناظر میں علاقائی شراکت داروں کےلئے تربیتی کورسز فراہم کرتا ہے، چنانچہ جوہری سلامتی کے معاملات پر وہ اپنے علاقائی تربیتی مراکز قائم کرنے پر رضامند ہیں۔جنوبی ایشیا میں جوہری مواد کی پیداوار پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زور دیا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کو اپنے جوہری مواد کے ساتھ ساتھ انہیں کنٹرول کرنے اور ان کا حساب کتاب رکھنے کےلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی جوہری تنصیبات ,امریکہ نے بھی اعتراف کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































