اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

سزا کاٹنے کے باوجود جرمانہ ادا کرنا ہوگا، چیف جسٹس کا حکم

datetime 2  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق کیشیر ڈی سی آفس محمد کلیم بھٹی کی جرمانے کے بدلے سزا کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے ملزم محمد کلیم کو ڈیڑھ کروڑ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ سزا کاٹنے کے باوجود جرمانہ ہر صورت ادا کرنا ہو گا،جرمانہ نہ ادا کرنے پر جو سزا کاٹی جاتی ہے وہ جرمانہ ادا نہ کرنے کے جرم میں ہوتی ہے،ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر نہیں رکھا۔

سپریم کورٹ اپنے فیصلے واضح کر چکی ہے کہ جرمانہ ہر صورت ادا کرنا ہوتا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت ملزم محمد کلیم بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے جرمانہ کے بدلے 2 سال قید کاٹی،ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آپ سزا کاٹ چکے اب جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔چیف جسٹس نے کہا  ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں دیکھا ۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں وضاحت کر چکی ہے۔.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…