اسلام آباد(نوازشریف )وزیراعظم نے مالی بجٹ 16-2015 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے گورنرز سمیت، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پراجلاس کو 15-2014 کے دوران ملکی معیشت اور آئندہ مالی سال کے لئے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی گئی جب کہ اس موقع پر صوبوں کے مطالبے پر صحت کے لئے 11 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بہبود اaبادی کے لئے 5 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح واٹر کورسز کے لئے رواں مالی سال 2 ارب روپے جاری کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کے لئے 2 اور آئندہ مالی سال 50 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے پانی کے منصوبے کے لئے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہ جی آپ فکر نہ کریں ضرورت پڑی تو مزید پیسے بھی جاری کئے جائیں گے۔ کے بعد مالی بجٹ 16-2015 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے مالی بجٹ 16-2015 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف



















































