جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

حکومت آسانی سے گرائی جا سکتی ہے، نواز شریف علاج کی غرض سے مخصوص عرصے کے لئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کے انکشافات، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت آسانی سے گرائی جا سکتی ہے مگر مسلم لیگ ن فوری طور پر ایسے اقدامات نہیں کرنا چا رہی جس سے حکومت گرنے حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے جانے سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو ئی نواز شریف علاج کی غرض سے مخصوص عرصے کے لئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت آسانی سے گرائی جا سکتی ہے

لیکن ہماری جماعت جماعت فوری طور پر ایسے اقدامات نہیں کرنا چا رہی جس سے حکومت گرے، وزیراعظم عمران خان تباہی پھیلانے والی حکومت چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے چار سالہ دور میں ریونیو دو گنا ہو گیا ہے سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ بن چکی تھی بین الاقوامی ادارے ہماری معاشی پالیسی کی تعریف کر رہے تھے تا ہم ہمیں زیادہ اصلاحات کرنی چاہئے تھیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے نرخ بڑھانے کے باوجود گردشی قرضے کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی جانب فوری نہ جانے سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو ئی اور ٹائمنگ کی غلمی سے کوئی تدبیر کارگر ثابت نہیں ہو رہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا نعرہ ووٹ کو عزت دو بنیادی طور پر آئین کے نفاذ کی بات ہے جب تک آئین کا تقدس مکمل بحال نہیں ہو گا تب تک وفاق خطرے میں رہے گا اسی نعرے پر میاں نواز شریف نے قربانی دی خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اب بھی ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے لیکن وہ اپنے بیٹوں اور خاندان والوں کے ساتھ مل کر اپنی مرحومہ اہلیہ کا دکھ بانٹنا چاہتے ہیں نواز شریف کی دل کی سرجری ہو چکی ہے اور ان کا میڈیکل ریکارڈ اس ڈاکٹر کے پاس ہے لہذا ان کی خواہش ہے کہ وہ ملک سے باہر علاج کرائیں وہ مخصوص وقت کے لئے علاج کی غرض سے باہر جانا چاہتے ہیں شہباز شریف عید کے بعد بجٹ اجلاس تک واپس آ جائیں گے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہوتے تو حکومت کبھی ہمیں نہ چھوڑتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…