پشاور(نیوزڈیسک) بلدیاتی الیکشن میں دن کا آغاز ہی ہنگامے سے ہوا, تلخ کلامی ، مار پیٹ اور لڑائی جھگڑے معمول بنے رہے جس سے پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا۔ نوشہرہ میں امیدواروں کے حامی حد سے گزر گئے اور پولنگ اسٹیشن نمبر 2 پر ہنگامہ آرائی کے بعد بیلٹ پیپر پھاڑ کر بیلٹ باکس توڑ دیے یہی نہیں بلکہ بیلٹ پیپرز کو ریزہ ریزہ کر کے ہوا میں اچھال دیا۔ مردان کے گڑھی اسماعیل زئی علاقے میں ووٹر نے بیلٹ باکس توڑ ڈالا۔ قومی وطن پارٹی کے کارکنوں نے چارسدہ میں ہائی اسکول تنگی پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ ہاتھا پائی اور جھگڑے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولنگ اسٹیشن کی بجلی کیا بند ہوئی گویا ووٹرز کے وارے نیارے ہو گئے اور بوتھ کے باہر کھلے عام ٹھپے لگائے۔ مردان میں قانون کو مذاق بنا دیا گیا اور سرعام اسلحے کی نمائش کی گئی ایک ووٹر نے تو موبائل سے بیلٹ پیپر کی تصویر بھی بنائی۔ جعلی ووٹ ڈالنے پر ایبٹ آباد میں پولیس اہلکار دھر لیا گیا۔ چمہڈ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے جھگڑے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حالات بہتر نہ ہونے پر فوج کو طلب کر لیا گیا۔ نوشہرہ میں پولیس نے پہنچ کر حالات کو قابو پایا جبکہ ٹانک میں فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ نوشہرہ میں جے یو آئی اور تحریک انصاف کے کارکن۔ صوابی میں عوامی جمہوری اتحاد اور اے این پی اور کرک کے وارڈ17 میں پی ٹی آئی اور آزاد ا±میدوار آمنے سامنے آ گئے۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































