منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم ، آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ملک کو ہرصورت محفوظ بنانے کا عزم

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف خفیہ ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور حکام کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس چیلنج کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہوں ہم مل کر اسے شکست فاش دیں گے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے بیان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…