منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارت دہشتگردوں کی سرپرستی کر لے ، ہم جواب دیں گے،پاکستان کا کھلا چیلنج

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا چاہتا ہے تو کر لے ، ہم جواب دیں گے ، بھارت کہتا ہے کہ کانٹے سے کانٹا نکالیں گے اس کا جواب بھی دیں گے ، پاکستان جنگ لڑ رہا ہے ، جلد سب کانٹے نکال دیں گے ، بھارت کو پاکستان کی ترقی سے جھرجھری آتی ہے ، بھارت کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگتی اس لئے وہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے ، بھارت پاکستان میں بدامنی پیدا کرکے خود بھی امن سے نہیں رہ سکتا ، وزیراعظم نواز شریف نے بھارت جا کر امن کا نیا دور کھولا ، سیاسی حکومت اور افواج میں مکمل ہم آہنگی ہے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کے پہلے سیشن میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات تھے لیکن دوسرے سیشن میں تمام جماعتوں کے تحفظات دور کیے گئے سب نے وزیراعظم کی بات پر اتفاق کیا ، اس لئے 28 مئی ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دن وزیراعظم نواز شریف نے ہی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا اور آج پھر وزیراعظم نے سب سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور حکومت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے ، تمام مسائل کے حل میں عسکری قیادت اور حکومت ایک پیج پر ہیں ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کرنے کی بجائے مسائل پیدا کررہا ہے ، بھارت طالبان کی سرپرستی کررہا ہے لیکن ہماری افواج نے ان کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اب بھی ہم دہشتگردی پر جلد قابو پا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان میں دہشتگردوں کی حمایت کرے گا تو ہم اس کا جواب دیں گے اور بھارت کانٹے سے کانٹا نکالنے کے جو بیان دیتا ہے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ہم یہ سب کانٹے بھی نکال کر اسے جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی ، بھارت جن دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا چاہتا ہے وہ کر کے دیکھ لے ہماری افواج اس کا جواب دینا اچھی طرح جانتی ہے کیونکہ ان میں لڑنے کی ہمت اور طاقت ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگتی اس لئے وہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن وہ یہ سوچ لے کہ اگر پاکستان میں بدامنی ہوگی تو وہ خود بھی امن سے نہیں رہ سکتا ۔ وزیراعظم نے تو بھارت جا کر امن کا نیا دور کھولا لیکن بھارت نے اس پر کوئی مثبت رد عمل نہیں دیا



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…