منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ کراچی کے ملزموں کی گرفتاری پر قائم علی شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں،نواز شریف

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا دوست ہے کسی حکومت کا نہیں، اقتصادی راہداری بہترین منصوبہ ہے جسے مکمل ہونا چاہئے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کہا کہنا ہے کہ قومی معاملات اتفاق رائے سے چلانا چاہتے ہیں، سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ ہم نے 80 او 90 کی دہائیوں کی سیاست کو نہیں دہرایا۔ پچھلے دور کے مقابلے میں یہ منفرد دور ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے 18ویں ترمیم کی منظوری بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا سیاسی نظام پختہ ہو رہا ہے۔ جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار خوش آئند بات ہے۔ یہ رویہ ہماری سیاست کا نصب العین بن جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دور کے مقابلے میں یہ منفرد دور ہے۔ کراچی میں اسماعیلی برادری پر حملہ کرنیوالوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، واقعہ کے بعد قلیل مدت میں مجرموں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ مبارکباد کے مستحق ہیں۔اکنامک کوریڈور پاکستان کی معاشی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اجلاس کے دوران احسن اقبال نے شرکا کو اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھئے:ایک صحافی کی طاقت



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…