اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کا زیادہ استعمال شوگر ہی نہیں بلکہ دوسری بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے جب کہ ماہرین نے بھی بیماریوں سے محفوظ رہنے اور اچھی صحت کے لے چینی کے زیادہ استعمال سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔ہم اپنی روزمرہ خوراک میں غیرشعوری طورپرکافی ساری چینی معدے میں پہنچا دیتے ہیں اور ہمیں اس کے نقصانات کا ادراک بھی نہیں ہوتا مثلاً کولڈ ڈرنک کے کین میں تقریباً 7 چمچ چینی شامل ہوتی ہے جب کہ ایک بڑی بوتل میں چینی کی مقدار 44 چمچوں کے برابر ہوتی ہے اس کے علاوہ بھی چاکلیٹ،آئس کریم،کیک، ٹافیوں میں بھی چینی کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جن کے ذریعے ہمارے جسم میں شوگر کی اضافی مقدار شامل ہوجاتی ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی میں کیلوریز پائی جاتی ہیں تاہم اس میں انسانی جسم کو درکار وٹامن اورمعدنی اجزائ شامل نہیں ہوتے اور جسم میں شوگر کی زیادتی سے موٹاپا،دانتوں کی بیماری اور ذیابطیس کے مسائل جنم لیتے ہیں جب کہ اس سے قوت مدافعت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق جسم میں شوگر کی زیادتی سے کولیسٹرول لیول بھی متاثر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ماہرین کا کہنا ہےکہ مرد کو دن میں زیادہ سے زیادہ 6 چائے کے چمچ استعمال کرنے چاہئیں جب کہ خواتین کے لئے 9 سے زیادہ چمچ نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو جسم میں شوگرکی زیادتی کا شکار ہیں یا جو میٹھی اشیائ رغبت سے کھاتے ہیں

مزید پڑھئے:چین : بچن خاندان کی سنگاپور میں بھاری سرمایہ کاری

وہ چینی کے متبادل اشیائ مثلاً مصنوعی شکر کا استعمال کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف میٹھے کے ذائقے سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے بلکہ وہ کیلوریز نہ ہونے کے باعث صحت کے لئے بھی نقصان دہ نہیں ہوتیں اس طرح ذیابطیس اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ کر طویل عمر تک جوان رہا جاسکتا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…