اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈسکہ میں وکلاءکی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے نے ڈسکہ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے سپریم کورٹ بار کے صدر فضل الحق کی ملاقات کی اور ڈسکہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں وکلا کے ساتھ زیادتی ہوئی، ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ فائرنگ کرنے والے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی وکلا کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
ڈسکہ میں وکلا کی ہلاکت, وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































