ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

میں بتاتا ہوں انہیںذرا۔۔!پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی سے اپنا بندہ نکال کرمجھے شامل کیاجائے؟شہباز شریف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شیخ رشید کھل کرسامنے آگئے، وزیراعظم عمران خان سے کیا بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں، ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں،پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے

خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، میں مسلم لیگ (ن)کے معاملات کا آڈٹ کروں گا، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روہڑی میں سندھی ثقافت کے مطابق نیا ریلوے اسٹیشن بنا رہے ہیں، روہڑی ریلوے اسٹیشن میں 200 نئی دکانیں بنانے جا رہے ہیں۔ ہماری تمام نئی ٹرینیں کمائی میں چل رہی ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی سہولت کا بھی مثبت ردعمل آیا ہے، 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی وجہ سے ایک ماہ میں 39 ہزار ٹکٹوں کا فائدہ ہوا، جو افسر کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر 15 دنوں میں پولیس ٹکٹ چیک کیا کرے گی، پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن اب چھلانگ لگا کر 20 کا کہتا ہوں، رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ اب ہماری گنجائش نہیں اور نہ مسافروں کی گنجائش ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو شخص 3 ماہ پہلے ٹکٹ لے اس کو ایک فیصد رعایت بھی دے سکتے ہیں، 2 نئی فریٹ ٹرینیں کل سے چلانے جا رہے ہیں۔ مارچ تک 2 مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی ٹرین شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے مزید کرائے بڑھائیں گے، وی آئی پی ٹرین میں

فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کریں گے۔ ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں، کسی کو مجبور نہیں کریں گے ہر شخص اپنی کیٹگری خود منتخب کرے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی ترقی کا سال ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، چیئرمین پی اے سی سے متعلق شہباز شریف کے خلاف عمران خان کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان سے درخواست کروں گا مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 121 کیسز ہیں وہ کیا احتساب کریں گے، کوئی کیس یا فائل نہیں دبائی گئی، جو بھی کیسز ہیں سب پر کارروائی ہوگی۔ آصف زرداری اور شریف خاندان کا مستقبل نہیں دیکھ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…