اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان آنے کے باوجود برازیلین فٹبالر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی ،انتہائی حیران کن خبر آگئی ‎

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) برازیل فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی۔وزیراعظم عمران خان کی پاکستان آنے والے معروف انٹرنیشنل فٹبالرز سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے،

تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سیملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے۔ ٹچ اسکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نڑاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق دونوں فٹبالرز کی دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ دوپہر 12 بجے کراچی آمد طے ہے۔کاکا اور لوئس کو سخت ترین خصوصی حفاظتی انتظامات میں کراچی کے ایئر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے مقامی فائیو اسٹار پہنچایا جائے گا۔ وہ دو بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے ملاقات کے لیے لاہور چلے جائیں گے، دورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔ برازیل فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی۔وزیراعظم عمران خان کی پاکستان آنے والے معروف انٹرنیشنل فٹبالرز سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…