اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت کے بعد جنگ جیو گروپ سے وابستہ تحقیقاتی صحافی احمد نورانی نے بھی دوسری شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد نورانی نے دوسری شادی لاہور میں کی ہے جہاں ان کی دعوت ولیمہ کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ احمد نورانی کی شادی نوائے وقت گروپ سے وابستہ
خاتون صحافی امبرین فاطمہ سے ہوئی ہے ۔دونوں کا نکاح کچھ ماہ پہلے ہی ہوگیا تھا تاہم رخصتی اب ہوئی ہے۔تحقیقاتی صحافت میں نمایاں نام رکھنے والے احمد نورانی کی دوسری اہلیہ لاہور میں ہی رہیں گی، جب کہ ان کی پہلی اہلیہ اور بچے اسلام آباد میں ہیں۔دوستوں اور رشتے داروں نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔