اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

چیف جسٹس کا دورہ لندن، وہ اور ان کے گھر والے لندن میں کہاں رہ رہے ہیں؟ان کے پیسے کون بھررہا ہے؟ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی اپنے چیف جسٹس پر فخر محسوس کرینگے، گھٹیامہم چلانے والوں کو کرارا جواب دیدیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کے لندن میں شاہانہ اخراجات کے حوالے سے مذموم مہم ، چیف جسٹس لندن میں ڈیمز فنڈ کیلئے پیسے جمع کر رہے ہیں ، وہ اور ان کی فیملی وہاں کہاں رہ رہی ہے؟ معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستانی قوم کو چونکا دینے والی خبر دیدی، مذموم مہم چلانے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان

کے لندن میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کیلئے قیام کے حوالے سے پاکستان میں ان کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں کہ چیف جسٹس اور ان کی فیملی لندن میں شاہانہ اخراجات کر رہے ہیں اورانہوں نے اپنے قیام کیلئے وہاں ہوٹل میں بے پناہ اخراجات کئے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے اب معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایسی مذموم مہم چلانے اور ایسی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس کے دورہ لندن اور وہاں قیام کے حوالے سے ایسی خبر دیدی کہ جان کر آپ بھی اپنے چیف جسٹس پر فخر محسوس کرینگے۔ عامر لیاقت نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کیلئے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں اور ان کا دورہ لندن بھی اسی سلسلے میں ہے ۔ چیف جسٹس نے لندن میں کوئی شاہانہ اخراجات نہیں کئے بلکہ انہوں نے ہوٹل میں ایک کمرہ بک کروا رکھا ہے جبکہ ان کی فیملی وہاں ایک عارضی قیام گاہ میں 100پائونڈ تک دو کمرے حاصل کر کے رہ رہی ہے اور چیف جسٹس اپنے اور اپنی فیملی کے تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کر رہے ہیں، یہ جو لوگ ان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کیلئے یہ حقائق ہیں کہ چیف جسٹس اپنی ذاتی جیب سے خرچ کر کے وہاں پاکستان کے ڈیمز کیلئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔ ایک ایسا شخص

جو دل کے عارضے میں مبتلا ہو اور جس کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہو وہ دنیا میں پھر کر پاکستان کیلئے اس کے ڈیمز کیلئے پیسے جمع کر رہا ہو، ایک ایسا بزرگ شخص جسے آرام کی ضرورت ہے وہ شبانہ روز محنت کر رہا ہے ، جو کام ہمارے اور قوم کے کرنے کے تھے وہ ایک بیمار اور بزرگ شخص کر رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…