پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد ’’لاپتہ افراد‘‘ کی فہرست میں شامل تھے، ہلاکت کے بعد لاپتہ افراد کی فہرست پر بھی بڑے سوال اُٹھ گئے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد/نئی دہلی (آئی این پی ) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے کے ماسٹر مائنڈ اور بی ایل اے کے کمانڈر اسلم عرف اچھو کے اس وقت بھارت میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو ہے جو اس وقت بھارت میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)سے ہے اور یہ دہشتگرد ان دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت عبدالرازق، ازل خان مری عرف سنگت دادا اور رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم اور ضلع خاران کا رہائشی تھا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی کو پیش کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، ادھر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شوروم پر کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک نے جس شوروم پر گاڑی فروخت کی، چھاپہ وہاں مارا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کر اچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد قونصل خانے کے کمپانڈ میں داخل نہیں ہوسکے،قونصل خانے کا تمام چینی عملہ بالکل محفوظ رہا،گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کا نو ٹس لے لیا ، انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس سے فوری طور پر رپورٹ کرلی ۔ جمعہ کو کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب 3 دہشت

گردوں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم گارڈز کے روکنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، جس پر قونصلیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی، اس دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔اس سے قبل ڈی آئی جی ساتھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی تصدیق کی کہ ملزمان کی جانب سے کیے گئے ابتدائی حملے میں قونصلیٹ پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…