بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

کراچی،شہیدپولیس اہلکار عامر کے خاندان میں تیسری شہادت ،کا بھائی و بھتیجا کس اہم شخصیت پر حملے کے دوران شہید ہوئے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکار عامر خان کا بھائی اور بھتیجا بھی پولیس میں تھے اور وہ چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عامر خان کا گھرانا شہیدوں کا ہے، اس گھر کے افراد نے صحیح معنوں میں پولیس کی وردی کی لاج رکھی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔کانسٹیبل عامر خان کا بھائی اور بھتیجا چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں ایک ساتھ شہید ہوئے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہید عامر خان کے بھائی عجب خان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد عامر کے دوست کا فون آیا تھا جس نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ ہوا ہے اور عامر کا فون نہیں لگ رہا۔شہید عامر کے بھائی نے بتایا کہ ہم نے بھی عامر کے نمبر پر کالز کیں لیکن رابطہ نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے دوسرے بھائی کو جناح اسپتال بھیجا جہاں سے معلوم ہوا کہ عامر شہید ہوگیا ہے۔عامر خان شہید کا 2 ماہ کا بیٹا ہے ، جبکہ چوہدری اسلم کے ساتھ شہید ہونے والے بھائی کا دوسرا بیٹا بھی پولیس میں نوکری کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…