اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے رہنما خلیجی ممالک کے ’’اقامہ ہولڈر‘‘ نکلے،آصف علی زرداری کی بہن کے اثاثوں میں 2015ء میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کے خلاف نواب خان چانڈیو کے وکیل اور مخالف وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر مزید وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نواب خان شان ڈیو نے دلائل دیئے۔ نواب خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا میرے موکل کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔ اقامہ اور اثاثے رکھنا الگ الگ قانونی حیثیت رکھتا ہے۔ نواز شریف اقامہ پر نہیں بلکہ قابل وصول تنخواہ لینے پر نااہل ہوئے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن نے بھی جواب داخل کرادیا۔ پیپلز پارٹی رہنما نواب خان چانڈیو کے وکیل اور مخالف وکیل کے دلائل مکمل کرلیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت مزید وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ فریال تالپور، سہیل انور سیال کے وکلا اور مخالف وکلا کے دلائل بھی مکمل ہو چکے۔ عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پیپلز پارٹی مختلف رہنماوں کے خلاف اقامہ رکھنے پر درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فریال تالپور کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے زرائع نہیں بتایا گئے۔ فریال تالپور کے اثاثوں میں 2015 میں رائس مل اور دئگر کمپنیوں کا اچانک اضافہ ہوگیا۔ فریال تالپور نے دبئی میں بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ فریال تالپور کے وکیل نے جواب میں بھی کمپنیز سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔  سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کے خلاف نواب خان چانڈیو کے وکیل اور مخالف وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر مزید وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…