جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مارشل لا کے بعد اب پی ٹی آئی حکومت،اب ہم کندن بن گئے ہیں ن لیگ کے رہنما نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے حکومتی حلقوں کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی خبریں پھیلانے کی مکروہ کوششوں کے جواب میں کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مشرف کی آمریت بھی کمزور نہ کر سکی ۔ میاں محمد نواز شریف کے سپاہی مشرف کے دور میں بھی آمریت کے سامنے شیروں

کی طرح ڈٹ گئے تھے۔ جس کا پھل میاں محمدنواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم کی صورت میں ملا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان سول اور فوجی آمریتوں کا مقابلہ کرتے کرتے کندن بن چکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کمزور کرنے یا تقسیم کرنے کے خواب دیکھنے والوںکا مقدرصرف اور صرف نامی ہے۔ ہماری قیادت نے انتقام اور احتساب کے نام پربڑے طویل ڈرامے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر احتساب کے پیچھے انتقام چھپا ہوتاتھا جس کا انجام بھی قوم نے دیکھا۔برجیس طاہرنے کہا کہ مخالفین کی تمام تر منفی سیاست کے باوجود قوم آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کا یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم بنیں گئے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تقسیم کے خواب دیکھنے والوں کی آنکھیں بہت جلد کھل جائیں گئی مشرف کے پیروکار انتقام کی سیاست کر کے مشرف کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن جمہوریت کی بقا کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن پاکستان میں کسی آمریت کی گنجائش پیدا نہیں ہونے دیں گئے۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے کہا کہ نواز شریف این آر او چاہتے ہیں، وزیراعظم ہمیں ڈرائیں دھمکائیں نہیں ان مراحل سے پہلے بھی گزر چکے ہیں،

ہم نے ماضی میں بھی آمریت کا مقابلہ کیا اور ہتھیکڑیاں سہیں، کوڑے کھائے، وزیراعظم دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا چھوڑ دیں، اس سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے، کون کہتا ہے آپ کرپشن کرنے والوں کو چھوڑیں، اگر یوٹرن لینا بڑی صفت ہے تو دنیا میں ہم پر کون اعتبار کرے گا، کیا وزیراعظم کو احساس ہے ان کے بیان سے پاکستان کے بارے میں منفی تاثر قائم ہوگا،

کہ وزیراعظم کی منطق مجھے اور 20 کروڑ عوام کو سمجھ نہیں آئی تو دنیا کو کیسے سمجھ آئے گی ، وزیراعظم سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، وہ لوگ جن کے بارے میں کہتے تھے ہماری حکومت آئے گی تو ڈالروں کی برسات ہوگی، ہمیں 22 کروڑ عوام کا مفاد سب سے عزیز ہے۔جمعہ کو شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو پاک چین دوستی نشتر

کی طرح چبھتی ہے چین پاکستان کا مشکل حالات کا دوست ہے۔ چینی قونصلیٹ پر حملے کے واقعہ پر قوم میں تشویش ہے پولیس ‘ رینجرز کی بروقت کارروائی سے قونصلیٹ میں موجود چینی عملہ محفوظ رہا۔ ہمارے اسٹریٹیجک مفاد کی حمایت چین نے کی کاش وزیر خزانہ ماضی میں سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے۔ پاکستان کے وزیراعظم کے یوٹرن کے بیان پر نہ مجھے

سمجھ آئی ہے اور نہ پاکستان کی عوام کو آئی۔ حکومت ان کے ہاتھ میں آگئی ہے اب انہیں سمجھداری سے بات کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کوالالمپور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن جیل میں جائے گی۔ ہم نے ماضی میں بھی ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کے لئے کام کیا۔ ماضی میں بھی ہم نے ہتھکڑیاں پہنی ہیں۔ پی پی پی کی لیڈر شپ نے شہادتیں دی ہیں ایسی باتیں کرنا چھوڑ دیں

اس سے آپ کی پارٹی اور پاکستان کو نقصان ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی عوام کا مفاد عزیز ہونا چاہئے۔ ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی پی پی پی کے ساتھ سائن کیا تھا۔ عقل سے کام لیا جائے غصے سے کوئی کام حل نہیں ہوگا۔ آپ نے اپنے منشور میں لوگوں کو نوکریاں اور گھر دینے کی بات کی تھی۔ ہمیں دھمکیاں نہیں دی جائیں۔ آپ کو آج بڑے چیلنجز ہیں ہمارے اور بھی بہت

سے چیلنجز ہیں ملک میں پانی‘ تعلیم اور علاج کے بہت سے چیلنجز ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن این آر او مانگتی ہے میں نے کہا کہ ثبوت لے کر آئیں کس نے کب آپ سے این آر او مانگا۔ جب وزیراعظم غیر ذمہ دارانہ بیان دیں گے تو ہائوس مہذب طریقے سے بات نہیں کرے گا تو بات کس طرح آگے بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…