اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دہشتگردوں کی حملہ کیلئے آتے اور دستی بم پھینکے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ دہشت گرد چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں بندوقیں اٹھا رکھیں ہیں چینی قونصل خانے کے قریب پہنچ کر دہشت گردوں کے ایک ساتھی نے چینی قونصلیٹ کے قریب واقع چیک پوسٹ پر پہنچتے ہیں تو دستی بم پھینکا ہے اور تینوں ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔

پولیس اور دہشتگردوں کے ددرمیان تقریبا تیس سے 35 منٹ مقابلہ ہوا اور آخر میں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ دریں اثنا شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے میں دوپولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ٗ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے ٗجن کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمدہواہے،پولیس کی اسپیشل فورس اور رینجرز نے چینی قونصل خانے میں داخل ہو کر حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا اور ان کے خلاف کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سوا نو بجے کے قریب 3حملہ آوروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک نمبر4 میں واقع چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گارڈز کے روکنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس پر قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی، اسی دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں دوپولیس اہلکار شہید ٗ ایک زخمی ہوا ٗ جوابی کارروائی میں3 دہشت گرد بھی مارے گئے ٗرینجرز حکام کے مطابق رینجرز کے اسنائپرز نے 2 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر سے ریڈ زون میں واقع چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں کافی دور تک سنائی دی گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں گاڑی میں سواردہشتگردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ذرائع کے مطابق 3 سے4 حملہ آور سفید کارپر چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔پولیس اہلکاروں نے مقابلہ کیا ،جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جنہوںنے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔

فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشتگرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔فائرنگ میں شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عامر اور اے ایس آئی ایم اے دئود کے نام سے ہوئی ہے۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق پانچ افراد کو اسپتال لایا گیا تھا

جس میں سے چار جاں بحق ہو چکے تھے۔ جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار اور دو سول کپڑوں میں ملبوس تھے۔ انہوں نے بتایا ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لایا جسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھوکے مطابق حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی، جن کے پاس دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے مزید خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہمارے 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے

جس میں بارودی مواد تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گرد قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے تک پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد چینی قونصل خانے کے کمپائونڈ میں داخل نہیں ہوسکے ہیں جبکہ چینی قونصل جنرل اور قونصل خانے کا عملہ واقعے میں محفوظ رہا ہے۔

واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشت گردوں کی چینی قونصل خانے میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں، قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طورپرمحفوظ اورصورتحال قابومیں ہے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کے قونصل خانے پر حملے کا فوری نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فون کرکے

انہیں مزید پولیس فورس بھیجنے اور کارروائی کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس چیف کو چینی قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور واقعے کی پل پل کی خبر دیتے رہنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔چینی قونصل خانہ کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں صبا ایونیو پر واقع ہے جس کے اطراف میں عبداللہ شاہ غازی کا مزار،روسی قونصل خانہ، کویت قونصل خانہ، باغ ابن قاسم اور ایک مشہور سپر اسٹور جبکہ قریب ہی بلاول ہائوس بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…