پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بیرون ملک روز گار کیلئے جانیوالوں کے لیے اب یہ چیز لازمی ہو گی، وزیراعظم نے احکامات جاری کر دیے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ترسیلات زربڑھانے اور حوالہ و ہنڈی روکنے کے لئے بیرون ملک روز گار کے لئے جانیوالوں کے بینک اکاؤنٹ لازمی کھولنے کے احکامات جاری کر دےئے ہیں نیشنل بینک ملک بھر میں پروٹیکٹر دفاتر میں7 بوتھ

قائم کرے گا جہاں اکاؤنٹ کھولتے ہی اے ٹی ایم بھی مہیا کیا جائے گا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق حکومت نے ترسیلات زر بڑھانے ، حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوانے کی روک تھام کے لئے اہم فیصلہ کر لیا ہے وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک روز گار کے لئے جانے والوں کے لئے بینک اکاؤنٹ لازمی کرنے کی ہدایت کی ہے نیشنل بینک کو اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ملک بھر میں فوری طور پر 7 بوتھ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے نیشنل بینک کو ملک بھر میں موجود پروٹیکٹر آفسز میں بوتھ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل بینک کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں اکاؤنٹ کھولنے کے لئے بوتھ قائم کر یگا جبکہ پشاور ، کوئٹہ ملتان ، اور مالا کنڈ میں بھی بیرون ملک روز گار کے لئے جانے والے افراد کے فوری اکاؤنٹ کھولنے کے لئے بوتھ قائم کئے جائیں گے نیشنل بینک بیرون ملک جانے والوں کے اکاؤنٹ کھولنے کے ساتھ فوری طور پر اے ٹی ایم کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…