جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

نیب حکام دو سال گزرنے کے باوجود 5 ارب روپے پلاٹ کی سکینڈل کی تحقیقات نہ مکمل کرسکے ،نوازشریف دور حکومت میں پلاٹ کس نے اور کسے کوڑیوں کے مول دیدیاتھا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) نیب حکام دو سال گزرنے کے باوجود دفتر خارجہ کے5 ارب روپے پلاٹ کی سکینڈل کی تحقیقات نہ مکمل کرسکے ،نوازشریف دور حکومت میں دفتر خارجہ اہلکاروں کی بیگمات پر مشتمل تنظیم ’’اپوا‘‘ نے 5 ارب مالیت کا پلاٹ نجی سکول روٹس ملینئیم کو کوڑیوں کے بھاؤ میں دیدیا تھا،اس سکینڈل کا مرکزی کردار سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور انکی بیگم ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب حکام نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ ایٹ میں5 ارب مالیت کے پلاٹ کی تمام معلومات سی ڈی اے حکام سے حاصل کرلی تھیں تاہم معلومات ملنے کے باوجود ابھی تک تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہوسکی کیونکہ روٹس سکول کا مالک ایک سینیٹر کا داماد ہے اور نوازشریف کے قریبی افراد میں سے ہے۔وفاقی حکومت نے یہ پلاٹ اپوا کو ویلفیئر مقاصد کے لئے الاٹ کیا تھا تاہم اعزاز چوہدری کی بیگم کے دور میں یہ پلاٹ روٹس سکول کو الاٹ کردیاگیا اور اس کی مجوزہ قیمت بھی کوڑیوں میں ہے،یہ معاملہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں بھی زیر بحث رہا ہے تاہم تحقیقات کے لئے یہ معاملہ نیب حکام کو ارسال ہوا تھا جبکہ نیب نے یہ معاملہ بروقت تحقیقات کی بجائے،سرد خانے کی نذر کردیا ہے اور اس سکینڈل سے فائدہ اٹھانے والے دندناتے پھر رہے ہیں  نیب حکام دو سال گزرنے کے باوجود دفتر خارجہ کے5 ارب روپے پلاٹ کی سکینڈل کی تحقیقات نہ مکمل کرسکے ،نوازشریف دور حکومت میں دفتر خارجہ اہلکاروں کی بیگمات پر مشتمل تنظیم ’’اپوا‘‘ نے 5 ارب مالیت کا پلاٹ نجی سکول روٹس ملینئیم کو کوڑیوں کے بھاؤ میں دیدیا تھا،اس سکینڈل کا مرکزی کردار سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور انکی بیگم ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب حکام نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ ایٹ میں5 ارب مالیت کے پلاٹ کی تمام معلومات سی ڈی اے حکام سے حاصل کرلی تھیں تاہم معلومات ملنے کے باوجود ابھی تک تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہوسکی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…