اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حضرت محمد ؐ کے دور سے لے کر آج تک تمام اہل حق اور علما ء کا یہ متفقہ فیصلہ رہا ہے کہ نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور شاتم رسول کی سزا صرف مو ت ہے ،بڑا اعلان کردیاگیا 

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسما عیل خان(آئی این پی)انٹر نیشنل ختم نبو ت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر شیخ عبدالرؤ ف مکی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐ کے دور سے لے کر آج تک تمام اہل حق اور علما ء کا یہ متفقہ فیصلہ رہا ہے کہ نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور شاتم رسول کی سزا صرف مو ت ہے 1973 کے آئین سے ہی قادیا نیو ں کو کافر قرار دے دیا گیا جس کی سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ نے بھی تو ثیق کی ہے‘

آئین کی رو ح کے مطا بق قادنیو ں کو کافر اور دھو کہ با ز بھی قرار دیا گیا قا دیا نیوں کو مسلما نو ں کی کو ئی اصطلاحا ت استعمال نہیں کر نی چاہیے یہ پابند ی اور کسی اقلیت پر نہیں لگائی گئی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسما عیل خان میں خاتم النبین کانفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، کانفر نس سے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سرا ج ،صو با ئی امیر شکیل اختر ،رابطہ سیکرٹر ی محمد رفیق وجھوی ، مفتی مولانا عبدالواحد قریشی کے علا وہ دیگر مقررین بھی خطا ب کیا کانفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر احمد علی سرا ج نے کہا ہے کہ جو مدعیا ن نبو ت ہو وہ واجب القتل ہے مگر نبو ت کا جھو ٹا دعویٰ کر نے والے کی سزا اسلامی ریا ست کے ہا تھ میں ہے اور اسکی سزا عدالت اسلامیہ ہی متعین کریگی انہوں نے کہا کہ اسود انسی جو پہلا مدعی نبو ت تھا جس کا سر حضرت تروغ نے یمن اسکا سر قلم کیا انہوں نے کہا کہ مجھے قاری محمد رفیق وجھوی جیسے انسان پر فخر ہے جس نے ساڑھے پانچ سو قادیانیوں کو مسلمان کیا لاہور میں واقعے چنا ب نگر میں قادیا نیوں کا اقصیٰ کے نام سے عبادت گاہ ہے قادیانیوں کے مرکز کے ساتھ ہی گھر میں قادیانی نے قاری رفیق وجھوی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا جس کے بعد قادیانیوں نے اسے شہید کر دیا شہید ہونے والے شخص کے بیو ی اور بچوں نے اپنا گھر قاری رفیق رجھو ی کو بطور ختم نبوت کے مر کز کیلئے عطیہ کر دیا

اور قادیانیوں کے اقصیٰ عبادت گاہ سے ہی اب تک 31 نو مسلم قادیانیوں نے رفیق وجھوی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک ایسے قادیانی شخص کو ہمارے ملک کا وزارت خزا نہ کا ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں جو امریکہ سے تعلیم حاصل کر کے آیا تھاعوام کے دبا ؤ سے ہی عمران خان کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو اسلامی دفعات ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جا ئے اور نہ اسرائیل کو کسی قسم کی سپورٹ کی جائے

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو پچاس لاکھ مکانوں کی بات کرتے ہیں مگر اقتصادی کمیٹی نے بتادیا ہے کہ پانچ سا لو ں میں پچا س لاکھ مکانوں کی تعمیر کا منصو بہ ناممکن ہے کانفرنس سے رابطہ سیکرٹری رفیق جھو ی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ نے فر ما یا کہ جو شخص مجھ پر صبح و شام دس مر تبہ درود بھیجے گا قیا مت کے روز میں اسکی شفاعت کرونگا اس کانفرنس کا مقصد لو گو ں میں ختم نبو ت ؐ کا تحفظ کر نے کا جذبہ بیدار کرنا ہے اگر آپ لوگ مجاہد ختم نبوت بن گئے تو حضور ؐ کی شفاعت مل جائیگی

انہوں نے کہا کہ حضور ؐ فر ما یا تھا کہ میر ے بعد تیس بڑے نامور امتی ہونگے جو نبوت کا دعویٰ کرینگے جب دعویٰ کرینگے تو مرتد ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ نے یہ بات واضح کر دی ہے کسی شخص کے کتنے ہی اچھے اعمال کیو ں نہ ہو ں جس کا حضور ؐ سے تعلق ٹوٹ گیا اسکا ایمان سے تعلق ٹوٹ گیا اور اعمال اس وقت مانے جاتے ہیں جب ایمان ہو ایمان نہ ہو تو عمل کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اگر اس میں شک آ جائے تو بھی ایمان چلا جاتا ہے کانفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے صوبائی امیر شکیل اختر اور مولانا مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐ اللہ تعالیٰ کے آخر ی نبی ہیں ان کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئیگا

یہ اسلام کا بنیا دی عقیدہ ہے اس عقیدہ پر جب بھی کوئی ضر ب پڑی ہے تو اسلام کی پوری عمارت متاثر ہو ئی ہے نبو ت کے جھوٹے دعویداروں کو ناکام کر نے کیلئے دنیا میں ختم نبو ت ؐ کی ہزارو ں تنظیمیں کام کر رہی ہیں یہ کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ محمد ؐ کا نام اتنا مبارک ہے جو اپنے اندر ختم نبو ت کا مادہ سمو ئے ہو ئے ہیں حمد سے ہی محمدؐ بنا ہے اور حمد تعریف کو کہتے ہیں اور جس میں تمام اچھائیاں جمع ہو جائیں اسے محمد ؐ کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تورا ، انجیل ، زبور کی کتا بو ں میں تو تبدیلیا ں ہو ئی ہیں مگر جو کتا ب نبی کریم ؐ پر اتاری گئی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو ئی یہ کتا ب بھی آخر ی ہے اور نبی ؐ بھی آخر ہیں اور حضور ؐ کو جو اللہ تعالی نے امت دی ہے

وہ بھی آخر ی ہے اللہ تعالیٰ نے ایمان لانے کے تین در جے رکھے ہیں پہلا در جہ ان تین کتا بوں پر ایمان لیا جا ئے دو سرا قرآن کریم پر ایمان اور تیسرا درجہ قیامت کو مانا جا ئے انہوں نے کہا کہ حضور ؐ کے بعد قیامت تو آسکتی ہے مگر دوسرا نبی نہیں آ سکتا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا مشن پھیلانے کیلئے کروڑوں اربوں امتی نبی کریم ؐ کی روحانی اولاد کی شکل میں پیدا کئے اللہ تعالیٰ نے فر ما یا رسول اللہ خاتم النبین ہیں جس کا مشن اسکی امت قیامت تک آگے چلا ئے گی ۔ کانفر نس میں قاری خلیل احمد سراج ، ڈویژنل امیر ختم نبو ت موومنٹ حا جی معراج ، نعت خواہ حافظ احمد لحسینی، حافظ خالد گنگوہی ، عبدالقیوم قریشی، راجہ شوکت علی ، مشتاق ڈار ، رحمت اللہ حقانی، شوکت اللہ، نے شر کت کی جبکہ محمد یونس مکی نے تنظیم کی کار کر دگی بیان کی اور آخر میں ملکی سلامتی کیلئے شیخ عبدالرؤ ف مکی نے دعا مانگی

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…