اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تبلیغی جماعت کے امیر عبد الوہاب کا نمازجنازہ ادا کردی گئی،کر اچی سے شر کت کر نیوا لو ں کوجہازکاٹکٹ کتنے میں دیاگیا؟افسوسناک صورتحال

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آ ئی این پی)تبلیغی جماعت کے امیر عبد الوہاب کا نمازجنازہ ادا کردیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب اتوار کی صبح طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،مرحوم کا نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ میں بعد نمازِ مغرب ادا کیا گیا، جنازہ گاہ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا

جس میں سے ایک کو وی آئی پی اور جماعت کے مرکزی عہدیداران جبکہ دوسرے حصے کو مختلف شہروں سے آنے والے افراد کے لیے مختص کیا گیا،جنازے میں شرکت کے لیے عوام کا ہجوم امڈ آیا تھا جس کے باعث لاہور کی مختلف شاہراوں پر شدید ٹریفک جام بھی ہوا۔ نماز جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر سیا ست دا نو ں نے بھی شر کت کی،حاجی عبدالوہاب نے اپنی زندگی کے کم و بیش 70سال دین کی تبلیغ میں گزارے،یاد رہے کہ حاجی عبد الوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے وہ طویل عرصے سے علالت کی زندگی بسر کررہے تھے۔ وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔اس سے قبل تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانے والے خواہشمندوں کی بڑی تعداد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کرا چی پہنچ گئی جب کہ مسافروں نے کرائے میں اضافی کی بھی شکایت کی ،قومی ایئرلائن کی جانب سے مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی پرواز چلائی گئی تاہم اس کے باوجود ایئرپورٹ پر شدید رش ر ہا ،مسافروں کا کہنا تھا کہ لاہور کا کرایہ 40 ہزار تک وصول کیاگیا جس پر ایئر لائنز انتظامیہ کا مؤ قف تھا کہ ریوینیو منجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…