جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ’’یوٹرنز‘‘ کی وضاحت میں ٹوئٹر پر ایک اور پیغام جاری کردیا، حیرت انگیز وجہ بتادی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ’’یوٹرنز‘‘ کی وضاحت میں ٹوئٹر پر ایک اور پیغام جاری کردیا، حیرت انگیز وجہ بتادی،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے۔اتوار کو اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہنچا ہے

جبکہ ناجائز طریقے سے حاصل رقم کو بچانے کے لیے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، عمران خان کا ائیرپورٹ پر عرب امارات کے وزیرمملکت جابر بن سلطان نے پرتپاک استقبال کیا،صدارتی محل پہنچنے پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان، ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید کی دعوت پر ابوظہبی پہنچے جہاں پر عرب امارات کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں ایوان صدر پہنچے پر ان کو گارڈ ا?ف ا?نر بھی پیش کیا گیا. ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے صدارتی محل ا?مد پر ان کو خوش ا?مدید کہا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں باہبی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ا?رمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسدعمر، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم، مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دوطرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان کو ادھار تیل سمیت پیکج ملنے کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…