اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر شدید تشویش ہے: پاکستان اکانومی واچ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر شدید تشویش لاحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں اور بھاری نقصانات نے انٹرنیٹ بینکنگ کے نظام میں موجود کمزوریاں عیاں اور انٹرنیٹ سیکورٹی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت واضع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے زریعے بین الاقوامی لین دین کی

سہولت ختم کر دی ہے جو مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے صارفین کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ صدر پاکستان اکانومی واچ نے بتایا کہ مرکزی بینک مالیاتی اداروں کو انٹرنیٹ سیکورٹی فول پروف بنانے کا پابند کرے جبکہ دیگر سرکاری اور نجی ادارے بھی اقدامات کریں تاکہ اہم ڈیٹا چوری ہونے سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے زور دیا کہ سائبر سیکورٹی کے قوانین کو سخت کرنے کی ضرورت ہے، یہ جرم کسی ملک کی بین الاقوامی حدود کا پابند نہیں، اس لئے بین الاقوامی تعاون کے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…