منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عامر لیاقت حسین دوسری دلہنیا گھر لے آئے یہ کون ہیں؟ولیمے کی تصاویر نے دھوم مچا دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کو رخصت کراکے گھر لے آئے، دعوت ولیمہ کی تقریب کی تصاویر نے دھوم مچا دی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بول ٹی وی مالک شعیب شیخ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں ، دوستوں اور عزیزواقارب کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کو رخصت کرا کے گھر لے آئے ہیں

اور گزشتہ روز ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری دلہن سیدہ طوبیٰ انور کی جوڑی کو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کے باپ ہیں ، انہوں نے چند عرصہ قبل اپنے پروگرام کی ٹیم ممبر سیدہ طوبیٰ انور کیساتھ نکاح کر لیا تھا۔ عامر لیاقت کے دوسرے نکاح کی خبر اس وقت سامنے آئی تھی جب وہ الیکشن کے سلسلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروارہے تھے جس پر اعتراض لگادیا گیا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری اہلیہ کا ذکر نہیں کیا۔ اعتراض کے بعد عامر لیاقت حسین الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف سے مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی تو کر رکھی ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی جس کے باعث ان کی دوسری اہلیہ ان کی زیر کفالت نہیں ہے اور اسی لیے کاغذات نامزدگی میں اس کا تذکرہ نہیں کیا۔گزشتہ روز (جمعہ کو) عامر لیاقت حسین اپنی نئی دلہنیا سیدہ طوبیٰ انور کو بیاہ کر گھر لے آئے۔ نکاح تو پہلے ہی ہوچکا تھا اس لیے دعوت ولیمہ میں ہی ان کی رخصتی بھی ہوگئی۔عامر لیاقت کی دوسری شادی کے ولیمے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…