منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خواجہ برادران ہی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک نکلے ثبوت مل گئے۔۔نیب ٹیم کل کیا کرنے جا رہی ہے؟ن لیگ میں ہلچل مچ گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ برادران پیراگون سٹی کے مالک نکلے، نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ناقابل تردید شواہد حاصل کر لئے، نیب ذرائع۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کو خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ناقابل تردید شواہد موصول ہو گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران ہی دراصل پیراگون سٹی کے مالک ہیں

جبکہ ان کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرنیوالے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سارا کام کرتے رہے ہیں جبکہ ان دونوں کے پیچھے دراصل خواجہ برادران ہی تھے، نیب ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی دو ہزار کینال اراضی بھی قانونی طور پر پیراگون سٹی کو دی گئی جوکہ تین سے چار سال تک پیراگون سٹی کے زیر استعمال رہی اور پیراگون نے آشیانہ سے ملنے والی کچھ زمین فروخت بھی کی۔ جب نیب نے 2015میں اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو باقی بچنے والی اراضی آشیانہ سکیم کو واپس کر دی گئی۔ اس حوالے سے نیب کے پاس ناقابل تردید ثبوت آگئے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ کل نیب کی ٹیم بھرپور تیاری کیساتھ کل عدالت آئیگی جہاں خواجہ برادران ضمانت کی تاریخ ختم ہونے پر پیش ہونگے۔ اور اگر خواجہ برادران کو مزید ضمانت میں توسیع نہ ملی تو نیب کی ٹیم فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لے گی۔ اگر خواجہ برادران کو مزید ضمانت میں توسیع نہ ملی تو نیب کی ٹیم فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لے گی۔ چیئرمین نیب اس حوالے سے پہلے ہی خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے عدالت سے تمام کیسز کے حوالے سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔ کل عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر خواجہ برادران کے خلاف مذکورہ ناقابل تردید ثبوت عدالت میں پیش کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…