جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چین کا اچانک بڑا سرپرائز، وزیراعظم عمران خان کو خالی ہاتھ واپس آنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ بند کرا دئیے، صرف کس ایک شعبے میں اربوں ڈالرکے پروجیکٹ لگائے گا ؟وفاقی وزیر نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)علی زیدی نے وزیراعظم اور حکومت پر چین سے خالی ہاتھ واپس آنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ بند کرادئیے، چین صرف پاکستان کے پورٹ اور شپنگ کے شعبے میں کتنے ارب ڈالر دیگا،نجی ٹی وی پروگرام میں ایسی بریکنگ نیوز دیدی کہ سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان اسد اللہ خان نےوفاقی وزیر برائے میری ٹائمز علی زیدی

سے سوال کیا کہ آپ چین کے دورے پر تھے، چین کے دورے سے متعلق اپوزیشن کا مؤقف یہ ہے کہ اس سے حکومت کو کچھ نہیں ملا، اور جو ایم او یوز سائن ہوئے ہیں وہ چار بیوروکریٹس بھی چلے جاتے تو ایم او یوز سائن کروا کے لے آتے، ملا تو آپ کو کچھ بھی نہیں ہے ، آپ اس چیز کا کیسے دفاع کرینگے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز علی زیدی کا کہنا تھا کہ فنانس کے حوالے سے ہماری جو چین کیساتھ ڈیل ہوئی ہے ان میں سے وہ کچھ چیزیں سیکرٹ بھی رکھنا چاہتے ہیں، لیکن منسٹری آف فنانس جب وہ پیکیج فائنل ہو جائیگا تو وہ اس کو ڈس کلوز کر یگی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا پیکیج بہت طریقے کا ہو رہا ہے اور بہت اچھا ہو رہا ہے، علی زیدی کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب سے بھی بہت اچھا ہو گا۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ میں آپ کو اس حوالے سے اپنا بتا دیتا ہوں کہ میں نے اس سے قبل کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کیا اور میں یہ بات آپ کو آفیشلی بتا رہا ہوں کہ صرف میری ٹائم میں میری ٹیبل پر اس وقت ایک ایم او یو پڑا ہے اور پروگرام میں جو میں تھوڑا لیٹ پہنچا ہوں وہ اسی وجہ سے کہ میں وہ ایم او یو پڑھ رہا تھا جو کہ اب میرے پاس آیا ہے۔ میرے پاس لیٹر آف انٹیڈ تھا جس پر میں پہلے سے کام کر رہا تھا اور میں دورہ سے دو دن قبل ہی چین چلا گیا تھا کیونکہ میں اپنی میٹنگز کرتا چلا گیا اور مجھے

پھر فالو اپ کیلئے میں پھر وزیراعظم کے وفد کے واپس آجانے کے بعددو دن تک وہیں رکنا پڑا۔ میں آپ کو بریکنگ نیوز دے دیتا ہوں کہ میری ٹیبل پر ایم او یو پڑا ہے اور جو کہ جے بی پر یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت اور جس کے کیلئے ہم زیادہ کوششیں کر رہے ہیں وہ بی او ٹی پر ہوگا جو کہ میرے پراجیکٹس ہیں میری ٹائمز کےجس کی مالیت ہے 9بلین امریکی ڈالر ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…