منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کے صاحبزاد ے کے تقریب ولیمہ ،صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، بلاول بھٹو ، خواجہ آصف، چوہدری نثار ، شیخ رشید، راحیل شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت،سب اکٹھے ہوگئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزاد ے سعدصدیق باجوہ کے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ولیمے کی تقریب ،صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر اعلیٰ وگورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

پیر کو یہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیے صاحبزاد ے سعد باجوہ کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن ، سابق اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، سابق وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو ، سینیٹر چوہدری تنویر ،سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف ، سول و عسکری شخصیات، غیرملکی سفاتکاروں اور دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزاد ے سعدصدیق باجوہ کے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ولیمے کی تقریب ،صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر اعلیٰ وگورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…