جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

اہم لیگی رہنما کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل 

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

سرگودھا(این این آئی ) سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں جس میں ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے اور عدالت نے20 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق اس مقدمہ میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے دیا تھا۔یہ حکم مقدمہ میں پولیس تھانہ کینٹ کی تحقیقات کی روشنی میں دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور لیگی کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابات کی گنتی کے روز ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی جس پر پولیس نے شہری کی درخواست پر ایم این اے چوہدری حامد حمید ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور، نائب صدر مرزا منیر،سمیت 39 نامزد اور 250 کارکنان کے خلاف سولہ ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں نامزد اور دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں ایم این اے اور کارکنان ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں جس میں 16 نومبر کو سماعت کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن سے پولیس رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ کینٹ نے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لیں جس پر ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے اور جہاں ابتدائی سماعت کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعہ میں 20 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا گیاہے۔  سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں جس میں ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…