لاہور( این این آئی ) نجی بینک کا نمائندہ سابق وزیراعلی محمد شہباز شریف کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ لے کر نیب میں پیش ہو گیا۔نیب کی جانب سے نجی بینک سے شہبازشریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات
طلب کی گئی تھیں۔ بینک کی جانب سے پیش کیا گیا ریکارڈ پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بینک سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔