گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما زاہد عنایت اپنی ہی بھتیجی کو قتل کر دیا، واضح رہے کہ زاہد عنایت عرف تماں بٹ نے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی کو مار دیا، زاہد عنایت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زاہد عنایت نے اپنے بھائی
کے ساتھ مل کر بھتیجی کو قتل کیا اور پھر راتوں رات مقتولہ کو دفنا بھی دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کی بھتیجی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اور اس پر گھر والے خوش نہیں تھے جس کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا، ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔



















































