جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

شہری نے اپنا پلاٹ ڈیم فنڈ کیلئے جمع کروا دیا۔۔ بیوی اور بچے سپریم کور ٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس سے کیا درخواست کی کہ انہوں نے فوراََ پلاٹ واپس کرنیکا اعلان کر دیا؟ دلچسپ واقعہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے نہایت اہم اور کلیدی کردار ہے اور اس حوالے سے کوئی ایسا پاکستانی نہیں جو ان کے اقدامات کی تعریف اور ان کو خراج تحسین پیش نہ کرتا ہو۔ چیف جسٹس پر قوم کے اعتماد کا یہ عالم ہے کہ پاکستانی دل کھول کر ڈیم فنڈز میں عطیات جمع کروا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک نہایت دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے ۔ ارشاد نامی ایک شخص نے ڈیم فنڈ کیلئے اپنا پلاٹ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد اس کے گھر والے نہایت پریشانی کے عالم میں

اسی شخص کے خلاف درخواست لیکر چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس پہنچ گئے۔ ارشاد کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یہ پلاٹ ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی ہے جبکہ ارشاد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ذہنی طور پر فٹ نہیں ، ہم اپنا پلاٹ ڈیم فنڈ میں نہیں دینا چاہتے جس پر چیف جسٹس نے شہری ارشاد کے اہلخانہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوچکی ہے،بہت سے اللہ والے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرارہے ہیں۔چیف جسٹس نے ارشاد کے اہلخانہ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کا پلاٹ انہیں واپس کر دیا جائیگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…