جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

’’میں پاک فوج کا کیپٹن سبط حسن بات کر رہا ہوں‘‘ جعلی فون کالوں کے ذریعے شہریوں سے معلومات اگلوانے والا گروہ گرفتار ،اس گروہ میں کون کون شامل ہے اور یہ کہاں سے پکڑے گئے؟پڑھئے تفصیلات

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے جعلی  افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار۔نجی ٹی وی  کے مطابق فراڈیے گروپ میں سات افراد شامل تھے جو کہ ٹیلیفون کالز کے ذریعے شہریوں کو اپنا تعارف پاک فوج کے افسر کے طور پر کرواتے اور لوگوں سے ان کے بینک اکاﺅنٹس اور شناختی کارڈز سمیت اہم معلومات حاصل کرتے تھے جبکہ وہ انہیں لاٹریوں اور انعامات کا لالچ بھی دیتے تھے ۔ ان کا ایک جملہ تو بہت ہی

مشہورہواتھا کہ ” آپ نے مردم شماری کروائی ہے “ ۔ تاہم اب یہ گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا ہے ۔یہ گروہ فیصل آباد سے گرفتار ہواہے جن کے قبضہ سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس برآمد ہو ئے ہیں ، ایف آئی اے کی  جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ لوگ خود کو کیپٹن سبط حسن اور کرنل عامر کے نام سے متعارف کرواتے تھے ۔شہریوں نے اس گروہ کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…