ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

عافیہ صدیقی کو واپس پاکستان لاسکتے ہیں لیکن یہ ایک شرط پوری کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں ٗ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ٗ ‘نیب انکوائریز سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ٗپیٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک ہوں گے ٗپاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط فہمیاں دور ہوں ٗمعیشت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائیگی ٗملکوں کے درمیان سودے نہیں ہوتے، شکیل آفریدی سے متعلق ہمارا اپنا مؤقف ہے کہ انہوں نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ٗ چودھری سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممالک کے درمیان سودے نہیں ہوتے، شکیل آفریدی سے متعلق ہمارا اپنا مؤقف ہے ٗ ہم سمجھتے ہیں کہ شکیل آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پرکوششیں کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی حکام سے کہاکہ عافیہ صدیقی کوقانونی حق دیاجائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے، روس کو بھی امن مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ افغان امن عمل کیلئے خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے ٗ صدراشرف غنی اوروزیرخارجہ سے مذاکرات ہوئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے ہم کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوسکتے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر خطے کے مفاد کیلئے سوچیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک ہوں گے،

ایران کی پٹرولیم ایکسپورٹ متاثر ہو گی تو قیمتیں بھی متاثر ہوں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط فہمیاں دور ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برآمدات بہتر ہوں گے تو زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور روپے کی قدر بہتر ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخی کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا، معیشت میں استحکام آئے گا تو ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ جتنی فضائی الودگی لاہور میں ہے اور کہیں نہیں، بھارت نے دھان جلایا ہے یہ بھی آلودگی کی ایک وجہ ہے، ماحول کو بہتر کرنے کیلئے حکومت ایک ٹھوس پروگرام سامنے لائے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چودھری سروروالامعاملہ میرے علم میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…