جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اہم سرکاری ادارے کی خاتون افسرکی موت کامعمہ حل ہوگیا، سندس اقبال نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سرکاری ادارے کی خاتون افسر کی موت کا معمہ حل ہو گیا۔ سندس اقبال نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیاہے۔میڈیکل بورڈنے کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر سندس اقبال کی موت کوقتل قراردے دیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔سندس کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ سرپر بھی چوٹ کے نشانات تھے۔ پولیس کے مطابق قبرکشائی

کے ذریعے حاصل شدہ نمونے تفتیش میں مددگارثابت ہوئے۔واضح رہے کہ تین ستمبرکو کراچی کے علاقے گزری سے خاتون افسرسندس اقبال کی لاش ملی تھی، شوہرکا کہنا تھا کہ اہلیہ نے خودکشی کی لیکن سندس کے اہلخانہ کی درخواست پر 23 اکتوبر کوقبرکشائی کر کے پوسٹمارٹم کیا گیا۔سندس کے اہلخانہ کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں مقتولہ کا شوہر اور ساس نامزد ہیں اور دونوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…