پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کو نیب میں پیشی کے وقت گرفتار کیا گیا یا نہیں ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے ، کارکنوں نے حمزہ شہباز کی نیب عدالت پیشی پر پھولوں کی پتی نچھاور کی گئی ۔ صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد

وہ واپس روانہ ہو گئے ہیں تاہم شریف فیملی کیلئے یہ جمعہ کافی بہتر رہا کیونکہ اس مرتبہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی نیب لاہورپیشی پرپھول کیوں نچھاورہوئے،کیا وہ کشمیر فتح کرکے آئے تھے۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن) رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نیب کے دفتر میں پیش ہوئے،سلمان شہباز لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تاہم حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تو اس موقع پر لیگی کارکنوں نے ان پر پھول نچھاور کئے۔اس بات پر فیاض چوہان برس پڑے اورکہا کہ ریاست کا پیسہ لوٹنے کے جرم میں حمزہ شہبازکو نیب لاہور میں بلایا گیا مگران پر پھول نچھاورکئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے نیب کو کالا قانون کہا تھا،ن لیگ کی قیادت کے ذہنی اور اخلاقی معیار سے قوم آگاہ ہو چکی ہے۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کو طلب کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…